مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھاری نقصان، تیل کی قیمت میں 5.79 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال پیدا ہوگیا ہے۔ ممبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 1291 پوائنٹس کم ہوکر 79995 پر آگیا جبکہ نفٹی ففٹی 416 پوائنٹس کی کمی کے بعد 24761 پر ہے۔
جاپان اسٹاک مارکیٹ میں 1.9 فیصد اور کورین اسٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 8.97 فیصد گرنے پر سرکٹ بریکر لگایا گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 5.79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خام تیل کی قیمت 4.22 ڈالرز بڑھ کر 77.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق تیل کی قیمت 100 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔













