ملک کے نجی چینلز اور ویب سائٹس پر سائبر حملے، تحقیقات جاری

ملک کے نجی چینلز اور ویب سائٹس پر سائبر حملوں کی تحقیقات شروع، این سرٹ کا کہنا ہے کہ یہ سافٹ ویئر کی خرابی یا سیٹلائٹ کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک کے نجی چینلز اور ویب سائٹس پر سائبر حملے، تحقیقات جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ملک کے مختلف نجی چینلز اور ویب سائٹس پر سائبر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس پر سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سرٹ) نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

این سرٹ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کچھ ویب سائٹس اور ایک چینل کے ہیک ہونے کی شکایات آئی ہیں۔ وہ اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ آیا یہ سافٹ ویئر کی خرابی ہے یا سیٹلائٹ کے نظام میں کوئی مسئلہ ہے۔

سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے حکام نے کہا ہے کہ کچھ سکیورٹی کمزوریوں کی وجہ سے یہ پیغام چینل پر نشر ہوا، اس پر مکمل جانچ کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائبر حملوں پر ٹیکنیکل ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور ملک دشمنوں کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ آن لائن ایپلی کیشنز پر پیغامات موصول ہوئے ہیں اور سائبر حملوں پر تحقیقات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں