آپریشن غضب للحق میں 415 افغان طالبان ہلاک، 580 سے زائد زخمی

آپریشن غضب للحق میں پاکستانی کارروائی کے نتیجے میں 415 افغان طالبان ہلاک اور 580 سے زائد زخمی ہو گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آپریشن غضب للحق میں 415 افغان طالبان ہلاک، 580 سے زائد زخمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی کارروائی میں 415 افغان طالبان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس کارروائی میں 580 سے زائد طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاکستانی افواج نے 46 مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں کیں، جن میں 182 چیک پوسٹس تباہ اور 31 کو قبضے میں لے لیا گیا۔

وزیر اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران افغان طالبان کے 185 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کر دی گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں