احتجاج کے خدشے پر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
احتجاج کے خدشے پر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہر قسم کے اجتماعات کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

امریکی قونصلیٹ واقعہ میں 24 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو ہجوم سے دور رہنے اور سکیورٹی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی سفارتخانہ کراچی اور لاہور میں مظاہروں کی مانیٹرنگ کر رہا ہے جبکہ اسلام آباد ایمبیسی اور پشاور قونصلیٹ پر مزید مظاہروں کی اطلاعات پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں