ایران کے حملوں کے بعد اسرائیلی کمانڈرز ہوٹلوں میں پناہ گزین ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

ایران کے حملوں کے بعد اسرائیلی کمانڈرز نے ہوٹلوں میں پناہ لی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران کی کارروائیاں مخصوص عسکری اہداف تک محدود ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے حملوں کے بعد اسرائیلی کمانڈرز ہوٹلوں میں پناہ گزین

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی جوابی کارروائیوں کے بعد اسرائیلی فوجی کمانڈرز نے اپنے اڈے چھوڑ کر ہوٹلوں میں پناہ لی ہے۔ عراقچی نے وضاحت کی کہ ایران نے اپنی کارروائیاں صرف عسکری مقامات تک محدود رکھی ہیں اور عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران صرف ان مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے جہاں سے ایران پر حملوں کی معاونت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی کارروائیوں کا مقصد ان عناصر کو جواب دینا ہے جو ایران کے خلاف حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی میڈیا نے آج صبح سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ اس کے بعد ایرانی حکومت نے ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور سات روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں