پاکستان کے آپریشن غضب للحق میں 415 افغان طالبان ہلاک

پاکستان کے آپریشن غضب للحق میں 415 افغان طالبان ہلاک، 31 چیک پوسٹس قبضے میں لے لی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کے آپریشن غضب للحق میں 415 افغان طالبان ہلاک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے افغانستان کی جارحیت کے جواب میں آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائی جاری رکھی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ اس آپریشن میں 415 افغان طالبان ہلاک اور 580 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ افغان طالبان کی 182 چیک پوسٹس تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ 31 پوسٹس کو قبضے میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ 185 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کی گئیں۔

پاکستان نے افغانستان کے اندر 46 مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں کی ہیں تاکہ افغان طالبان کی صلاحیت متاثر کی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں