امریکی اخبار کی ٹرمپ کے ایران حملے پر سخت تنقید

امریکی اخبار نے ٹرمپ کے ایران پر حملے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی، حملے میں 201 افراد جاں بحق ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی اخبار کی ٹرمپ کے ایران حملے پر سخت تنقید

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حالیہ حملے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ اخبار نے کہا کہ ٹرمپ نے کارروائی کا جواز پیش نہیں کیا اور کانگریس کی منظوری بھی نہیں لی، جس سے آئینی سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔

اخبار نے مزید لکھا کہ ٹرمپ نے 2024 کی انتخابی مہم میں بیرونِ ملک جنگیں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب وہ سات ممالک میں فوجی کارروائیاں کر چکے ہیں۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق، امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 201 افراد جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے، حملے ایران کے 24 صوبوں میں کیے گئے۔

خطے میں کشیدگی بڑھنے کے بعد عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں