اسلام آباد میں حساس معلومات لیک کرنے پر 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں

اسلام آباد میں حساس معلومات لیک کرنے پر 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ 2 کو بری کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد: حساس معلومات لیک کرنے پر 4 سرکاری ملازمین کو سزا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ اسپیشل عدالت آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے اس کیس میں دو ملزمان کو بری کر دیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم صفدر الرحمان کو 10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ تفضیل الرحمان، محمد وقار، اور محمد طاہر کو 5،5 سال قید کی سزا دی گئی۔

عدالت نے ملزمان مجتبی اور محمد اشفاق کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔ ایف آئی اے نے ان سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں ان پر حساس معلومات غیر ملکی سفارت خانے کو فراہم کرنے کا الزام تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں