رمضان میں کھلاڑیوں کی توانائی برقرار رکھنے کی تجاویز

ماہرین نے رمضان میں کھلاڑیوں کے لیے متوازن غذا اور مناسب نیند کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ توانائی برقرار رہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمضان میں کھلاڑیوں کی توانائی برقرار رکھنے کی تجاویز

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان کے دوران کھلاڑیوں کے لیے توانائی برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ماہرین غذائیت نے خبردار کیا ہے کہ روزے کے دوران توانائی کی کمی، پانی کی کمی، پٹھوں کی کمی اور نیند کے مسائل جسمانی و ذہنی کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ماہرین نے کھلاڑیوں کو رمضان میں توانا رہنے کے لیے سادہ غذائی اقدامات کی تجاویز دی ہیں۔

ماہرین کے مطابق سحری اور افطار میں متوازن غذا لینا ضروری ہے، خاص طور پر کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین والی خوراک۔ اگر کھلاڑی ٹھوس غذا نہیں کھا سکتے تو اسموتھیز، پروٹین ڈرنکس اور بارز مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

توانائی والی غذائیں جیسے کھجور، مونگ پھلی، بادام کا مکھن، گرینولا اور ایووکاڈو شامل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پانی کی کمی سے بچنے کے لیے الیکٹرولائٹس والے مشروبات اور پھلوں کے رس کا استعمال فائدہ مند ہے۔

قبض سے بچنے کے لیے فائبر اور پانی کا استعمال ضروری ہے، جبکہ کیوی، بیریز، دلیہ اور دہی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ کھلاڑی نیند کو ترجیح دیں اور ورزش کے اوقات سحری یا افطار کے قریب رکھیں تاکہ جسم کی ضروریات پوری ہو سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں