اورکزئی میں پاک فوج کی حمایت میں عوامی ریلی کا انعقاد

اورکزئی میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی منعقد کی گئی جس میں عوام اور مختلف تنظیموں نے شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اورکزئی میں پاک فوج کی حمایت میں عوامی ریلی کا انعقاد

اورکزئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اورکزئی میں پاک فوج کی حمایت میں عوامی ریلی منعقد کی گئی جس میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

ریلی کے دوران شرکاء نے بھارت کی ایما پر افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمت کی اور پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اس اجتماع کے ذریعے دشمن کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور عزم کا واضح پیغام دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں