بلوچستان میں ڈرونز اور ریموٹ کنٹرول آلات پر پابندی

بلوچستان میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر پر پابندی لگادی گئی، محکمہ داخلہ نے امن و امان کے خدشات پر فیصلہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں ڈرونز اور ریموٹ کنٹرول آلات پر پابندی

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان بھر میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کیم کاپٹرز اور دیگر ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کی پرواز پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، یہ فیصلہ جاسوسی، ممنوعہ اشیاء اور دھماکہ خیز مواد کی ترسیل کے خدشات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ کسی کو خوف پھیلانے یا امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام، حساس اور اہم تنصیبات، عوامی اجتماعات اور اہم شخصیات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں