خیبرپختونخوا میں پولیس تنصیبات پر فتنہ الخواج کے حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 شہری زخمی

خیبر پختونخوا میں پولیس تنصیبات پر فتنہ الخواج کے حملوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ شہری زخمی ہوگئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں پولیس تنصیبات پر حملے، 6 شہری زخمی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس تنصیبات پر دہشت گرد گروپ فتنہ الخواج کی جانب سے حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ شہری زخمی ہوگئے۔ حملے تھانہ متنی چوکی، تھانہ بدھ بیر، بنوں کنگر، کاشو پل اور ضلع خیبر کی تکیہ پولیس پوسٹ پر ہوئے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حملوں میں دستی بم اور چھوٹے بڑے ہتھیار استعمال کیے، تاہم پولیس نے ان حملوں کو پسپا کر دیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور دشمن کے بزدلانہ ہتھکنڈے انہیں امن کی راہ سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے فتنہ الخوارج کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں