ایران کی پاک افغان کشیدگی پر تشویش، تعاون کی پیشکش

ایران نے پاک افغان کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تعاون کی پیشکش کی اور فوری مذاکرات پر زور دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی پاک افغان کشیدگی پر تشویش، تعاون کی پیشکش

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاک افغان تنازع سکیورٹی اور انسانی صورتحال پر منفی اثر ڈال رہا ہے، اور تہران فوری مذاکرات اور سفارتی رابطوں کے آغاز پر زور دیتا ہے۔ ایران نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ بات چیت کے ذریعے کشیدگی کم کریں اور چھڑپیں بند کریں تاکہ خطے میں عدم استحکام نہ بڑھے۔

ایران نے تاکید کی ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں