خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو دشمنی سے باز رہنے کا پیغام

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سراج الدین حقانی کو یاد دلایا کہ پاکستان نے ان کی مہمان نوازی کی، مگر اب وہ دشمنی سے باز رہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو دشمنی سے باز رہنے کا پیغام

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیشک دشمن کو اپنے گھر میں بسائیں، مگر ہمارے خلاف دشمنی کا کردار ادا نہ کریں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آپ ہمارے مہمان رہے ہیں اور ہم نے سوویت یونین کے خلاف مل کر جنگ لڑی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نائن الیون کے بعد ہم پر حقانی نیٹ ورک کے سہولت کار ہونے کا الزام لگا، جس کی حقیقت آپ دنیا کو بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آپ کی اندرونی لڑائیوں کو ختم کرانے کی کوشش کی مگر بدلے میں ہمیں نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آپ نے ہمارے قاتلوں کو پناہ دی اور ہمارے دشمنوں کے حلیف بنے، جب کہ ہم نے کابل میں ملاقات کے دوران آپ کو دشمنی سے دور رہنے کی درخواست کی تھی۔

خواجہ آصف نے اپیل کی کہ آپ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں اور اپنے نام کی عظمت کو برقرار رکھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں