وارسا میں غیر قانونی امیگریشن پر 6 ممالک کی کانفرنس ہوئی، محسن نقوی نے پاکستان کی نمائندگی کی اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وارسا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں غیر قانونی امیگریشن پر 6 ممالک کے وزرا داخلہ کی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی۔
کانفرنس میں پولینڈ، ایسٹونیا، لٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا کے وزرا داخلہ نے شرکت کی۔ وزرا نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
تمام ممالک نے پاکستان کے لیے آفیشل سطح پر نوکریاں دینے پر بھی رضا مندی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے شرکا کو پاک افغان بارڈر کی موجودہ صورتحال پر بھی معلومات فراہم کیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس وقت 22 دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں منظم ہو رہی ہیں اور پاکستان دنیا اور افغانستان میں دہشت گردوں کے درمیان دیوار بن کر کھڑا ہے۔














