اسلام آباد میں ہائی الرٹ، پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد میں ہائی الرٹ کے باعث پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام افسران کو فوری ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں ہائی الرٹ، پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ہائی الرٹ کے تحت اعلیٰ پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام نے تمام نگران افسران کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ کسی بھی قسم کی رخصت اگلے حکم تک بند کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلے سے منظور شدہ چھٹیاں بھی فوری طور پر ختم کر دی گئی ہیں اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سخت انتظامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

صرف ناگزیر ہنگامی صورت میں مجاز اجازت سے رخصت ممکن ہو گی اور تمام متعلقہ افسران کو اپنی یونٹس میں بلا تاخیر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی صورتحال پر کڑی نگرانی جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں