افغانستان میں طالبان حکومت غیر قانونی ہے، وزیر اطلاعات

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ طالبان کی حکومت غیر قانونی ہے اور دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان میں طالبان حکومت غیر قانونی ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت غیر قانونی ہے اور انہوں نے زبردستی اقتدار پر قبضہ کر رکھا ہے۔ طالبان حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے اور افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔

عطاتارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان نے افغان جارحیت کا موثر جواب دیا ہے اور افغانستان کی متعدد پوسٹوں پر قبضہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دہشتگرد حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں اور اسلام آباد میں خودکش حملوں میں بھی افغان سرزمین استعمال ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین، بچے اور اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں اور طالبان کے نئے قوانین نے خواتین پر جبر کو قانونی حیثیت دی ہے۔ یہ قوانین اسلامی اصولوں اور انسانی حقوق سے متصادم ہیں۔

عطاتارڑ نے مزید کہا کہ افغانستان میں مزدور قوت میں صنفی فرق سب سے زیادہ ہے اور طالبان نے خواتین کی نمائندگی کو ختم کر دیا ہے، انہیں سیاسی فیصلہ سازی سے خارج کر دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں