امریکی سفارتی عملے کو اسرائیل سے فوری روانگی کی ہدایت

اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کے عملے کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ ہدایت سفیر مائیک ہیکبی نے ای میل کے ذریعے دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی سفارتی عملے کو اسرائیل سے فوری روانگی کی ہدایت

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کے عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر وہ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر روانہ ہو جائیں۔ یہ ہدایت امریکی سفیر مائیک ہیکبی نے اپنے عملے کو ایک ای میل کے ذریعے دی ہے۔

ای میل میں سفارت خانے کی جانب سے غیر ضروری سرکاری عملے اور ان کے اہل خانہ کو رضاکارانہ طور پر اسرائیل چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے، اس لیے ممکن ہے کہ آج فلائٹس میں نشستیں کم پڑ جائیں۔ عملے کو بن گوریون ایئرپورٹ سے کسی بھی دستیاب پرواز پر جگہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سفیر نے ای میل میں لکھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، تاہم جو لوگ جانا چاہتے ہیں انہیں جلد از جلد روانگی کا منصوبہ بنانا بہتر ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ ہدایت خطے میں سکیورٹی صورتحال مزید بگڑنے کے خدشہ کا اشارہ ہو سکتی ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ایک سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی خدشات کے باعث اسرائیل میں تعینات غیر ہنگامی امریکی عملے اور ان کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں