ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن کی برتری کو بے اثر کر دیا، اور اپنی خودمختاری کو چیلنج کرنے پر مکمل اسپیکٹرم ملٹی ڈومین آپریشنز انجام دیئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی ساتویں سالگرہ پر سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان امن چاہنے والا ذمہ دار ملک ہے۔ سات سال قبل دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا، جس کا پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں جواب دے کر دشمن کی عددی برتری کو بے اثر کر دیا۔
ایئر چیف نے بھارتی رافیل، ایس یو تھرٹی، ایم کے آئی، میراج ٹو تھاؤزینڈ، مگ ٹوینٹی نائن، اور بغیر پائلٹ فضائی نظام کو مار گرانے کا ذکر کیا۔ پاک فضائیہ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں آپریشن کی ساتویں سالگرہ منائی، جو عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی علامت ہے۔
ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے مالی مشکلات کے باوجود پاکستان فضائیہ کی جامع جدت اور خود انحصاری کی پالیسی کا ذکر کیا۔ انہوں نے مئی 2025 کے معرکۂ حق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فضائیہ نے مکمل اسپیکٹرم ملٹی ڈومین آپریشنز انجام دیئے اور دشمن کو پسپا کر دیا۔














