آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 سال مکمل، مسلح افواج کا خصوصی پیغام

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کے سربراہان نے خصوصی پیغام جاری کیا، جوانوں کی جرات اور مہارت کو سراہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 سال مکمل، مسلح افواج کا خصوصی پیغام

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلح افواج کے سربراہان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر عسکری قیادت نے جوانوں کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کو یقینی بناتے ہوئے عالمی امن میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔ آئی ایس پی آر نے اس موقع پر یاد دلایا کہ 27 فروری 2019 کو کیا گیا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب تھا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس آپریشن نے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر ثابت کیا اور مسلح افواج کی عملی مہارت اور تیاری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ عسکری قیادت کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے جارحیت کو مؤثر طور پر روکا اور خطے میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں