فاروق ستار: دو شادیاں کرنا جرات کی بات ہے

فاروق ستار نے دو شادیاں کرنے کو جرات کی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن کی پہلی بیوی کے ساتھ معاملہ بہتر ہے، انہیں دو شادیوں کا مشورہ نہیں دیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فاروق ستار: دو شادیاں کرنا جرات کی بات ہے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے دو شادیاں کرنے کو جرات کی بات قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کی اپنی پہلی بیوی کے ساتھ اچھا گزر بسر ہو رہا ہے، انہیں دو شادیوں کا مشورہ نہیں دیں گے۔

فاروق ستار نے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ایک اہلیہ کراچی اور دوسری اسلام آباد میں رہتی ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب دونوں تنگ کرتی ہیں تو لاہور کا بھی ذکر کرتے ہیں، لیکن یہ صرف مذاق ہے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ لوگ اپنے حالات دیکھ کر شادی کریں اور کسی کو دو شادیوں پر اپنی رائے نہیں دیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں