مریم نواز کا پاک فوج کو آپریشن غضب للحق پر خراج تحسین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے آپریشن غضب للحق میں پاک فوج کی کامیابی کو سراہا، کہا سرحدیں ناقابل عبور ہیں اور دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کا پاک فوج کو آپریشن غضب للحق پر خراج تحسین

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے آپریشن غضب للحق میں پاک فوج کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدیں ناقابل عبور ہیں اور جو بھی میلی آنکھ اٹھائے گا، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن غضب للحق دشمنوں کو پیغام ہے کہ پاکستان کا صبر ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہدا کے خون کا حساب لیں گے اور دشمن کو اسی زبان میں جواب دیں گے جو وہ سمجھتا ہے۔ پاکستان ناقابل تسخیر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں