امریکا، اوماہا میں سڑک کے دھنسنے سے دو گاڑیاں گڑھے میں جاگریں

اوماہا میں سڑک کے دھنسنے سے دو گاڑیاں گڑھے میں جاگریں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا: اوماہا میں سڑک کے دھنسنے سے دو گاڑیاں گڑھے میں جاگریں

اوماہا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوماہا میں ایک مصروف چوراہے پر سڑک کا حصہ اچانک دھنسنے سے دو گاڑیاں گڑھے میں جاگریں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پانی کی مین لائن ٹوٹنے کی اطلاع ملی ہے۔

یہ واقعہ منگل کو یونیورسٹی آف نیبراسکا اوماہا کے قریب پیش آیا، جہاں دو گاڑیاں سرخ اشارے پر رکی ہوئی تھیں اور اچانک سڑک دھنس گئی۔ خوش قسمتی سے گاڑیوں میں موجود افراد خود باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

یونیورسٹی پبلک سیفٹی کے عہدیدار نے بتایا کہ سڑک بیٹھنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا، البتہ مین لائن ٹوٹنے سے زمین کھوکھلی ہونے کا خدشہ ہے۔

گڑھے میں گری گاڑیوں کو بھاری ڈیوٹی ٹرک اور کرین کی مدد سے نکالا گیا۔ علاقے کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور سڑک کئی روز تک بند رہے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں