افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، ملکی سیاسی قیادت متحد

پاکستانی فوج کی افغان طالبان کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری، 133 طالبان ہلاک، سیاسی قیادت متحد۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغان طالبان کی جارحیت پر پاکستان کا فوجی آپریشن جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی سیاسی قیادت نے افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعادہ کیا ہے۔ آپریشن غضب للحق میں 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ طالبان کے فوجی ہیڈکوارٹرز، ٹینک اور چوکیاں تباہ کردی گئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچا ہے، کابل، پکتیا اور قندھار میں دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت ہے اور پاکستان کی مسلح افواج نے اس کا بھرپور جواب دیا ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا کہ افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے اور پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں