وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کو کھلی جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان پر سخت الفاظ میں حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اب کھلی جنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی، ہم تمہارے ہمسائے ہیں، تمہاری اوقات جانتے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بہادر افواج ہندوستان کی پراکسی طالبان اور افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان کو ہندوستان کی کالونی بنا دیا اور دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالات نارمل رکھنے کی کوشش کی، لیکن طالبان ہندوستان کی پراکسی بن گئے۔













