سینیٹ نے افغانستان کی دراندازی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی

سینیٹ نے افغانستان کی پاکستان میں دراندازی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی، افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر مذمت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینیٹ نے افغانستان کی دراندازی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ نے متفقہ طور پر ایک مذمتی قرارداد منظور کی ہے جس میں افغانستان کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سینیٹ نے اس عمل کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی اور سینیٹ نے عالمی برادری سے افغان طالبان کی حکومت کے اس رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں