اسلام آباد میں خطبات جمعہ یوم عزم استحکام پاکستان کے عنوان پر ہوں گے، علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں خطبات جمعہ یوم عزم استحکام پاکستان کے عنوان پر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برادر اسلامی ممالک نے افغان قیادت کو کہا ہے کہ وہ دشمن کا آلہ کار نہ بنیں۔
علامہ طاہر اشرفی نے بیان میں کہا کہ طالبان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، تاہم اب پاکستان خود کارروائی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن پاکستانی فوج سے میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا، اس وجہ سے ملک میں دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک میں مزید خونریزی نہیں ہونے دیں گے۔














