پاک افغان کشیدگی، بیرسٹر گوہر کا دو ٹوک اعلان، ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاک افغان کشیدگی پر کہا ہے کہ ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کی دعاؤں سے ملک کا دفاع کریں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک افغان کشیدگی: دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پاک افغان کشیدگی کے دوران ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن قائم کریں، مگر پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کی دعاؤں سے ملک کا دفاع کریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں