وزیراعظم کا قومی سلامتی پر بیان، ہر جارحیت کا جواب دینے کا عزم

وزیراعظم نے افغان طالبان کی فائرنگ پر ملکی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا، عوام اور افواج ہمہ وقت تیار ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کا افغان طالبان کی فائرنگ پر ملکی دفاع کا عزم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم نے افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے ردعمل میں ملکی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان دفاعی حکمت عملی سے لیس ہیں اور کسی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے، لیکن ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر چیلنج کا سامنا کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں