یو اے ای کی خیبر پختونخوا اور پنجاب حملوں کی مذمت

متحدہ عرب امارات نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پولیس پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یو اے ای کی خیبر پختونخوا اور پنجاب حملوں کی مذمت

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پولیس افسران پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جن میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

اماراتی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ ان مجرمانہ کارروائیوں کو یکسر مسترد کرتی ہے اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے۔

یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق امارات نے متاثرہ خاندانوں، پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔

اماراتی حکومت نے واضح کیا کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مستقل عزم اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے فعال کردار جاری رکھے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں