امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ فورڈ اسرائیل روانہ

امریکی ائیر کرافٹ کیریئر جیرالڈ فورڈ یونانی جزیرے کریٹ سے اسرائیل روانہ ہو گیا، جمعے تک حیفا پہنچے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ فورڈ اسرائیل روانہ

کریٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ائیر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ یونانی جزیرے کریٹ سے اسرائیل کے لیے روانہ ہو گیا۔ جہاز جمعے تک اسرائیلی بندرگاہ حیفا پہنچنے کی توقع ہے۔

2017 میں 13 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیے گئے اس جہاز میں جدید ویکیوم بیسڈ سیوریج سسٹم موجود ہے، جو بار بار جام ہو رہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق امریکا نے اپنے 12 ایف 22 لڑاکا طیارے بھی پہلی بار اسرائیل میں تعینات کیے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ اور پنٹاگون نے لڑاکا طیاروں کی تعیناتی کی تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں