کراچی میں گداگروں کے خلاف کارروائی، ملزم سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے برآمد

کراچی میں پولیس نے گداگر سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے کی برآمدگی کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ یہ شخص مختلف علاقوں میں بھیک مانگ رہا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں گداگر سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے برآمد، گرفتاری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں پولیس نے گداگروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال بلاک 3 سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق بہاولپور سے ہے اور وہ مختلف علاقوں میں بھیک مانگ رہا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار شخص اکبر کو حراست میں لیا گیا اور تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے نقد رقم ملی، جو مختلف مالیت کے نوٹوں کی صورت میں تھی۔ ملزم گلشن معمار، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور ناظم آباد کے علاقوں میں بھیک مانگتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ کراچی میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف حالیہ دنوں میں کارروائیاں تیز کی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں