چین کو فوجی تربیت دینے پر سابق امریکی پائلٹ گرفتاری

امریکی محکمہ انصاف نے سابق فضائیہ کے پائلٹ جیرالڈ براؤن کو چینی فوجی اہلکاروں کو تربیت دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی پائلٹ کی چین کو فوجی تربیت دینے پر گرفتاری

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ سابق امریکی فضائیہ کے پائلٹ، جیرالڈ براؤن کو چینی فوجی اہلکاروں کو تربیت دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

65 سالہ جیرالڈ براؤن کو ریاست انڈیانا سے حراست میں لیا گیا جب وہ حال ہی میں چین سے امریکا واپس آئے تھے۔ وہ دسمبر 2023 سے چین میں مقیم تھے۔

محکمہ انصاف کے مطابق براؤن پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ کی اجازت کے بغیر چینی فضائیہ کے پائلٹس کو جنگی طیاروں کی تربیت فراہم کی۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پاٹیل نے کہا کہ سابق امریکی پائلٹ کی گرفتاری ایک اہم پیش رفت ہے اور امریکا اپنی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔

براؤن 24 سال تک امریکی فضائیہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چین مبینہ طور پر امریکی فوج کے سابق اہلکاروں کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں