گھوٹکی کے گاؤں الہیٰ بخش چھجن میں زہریلا پانی پینے سے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔ بچوں نے کیڑے مار دوا کی خالی بوتل میں پانی پی لیا تھا۔
گھوٹکی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے گاؤں الہیٰ بخش چھجن میں زہریلا پانی پینے سے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق، بچوں نے کیڑے مار دوا کی خالی بوتل میں پانی ڈال کر پی لیا تھا۔ تین بچے دو روز قبل سکھر اسپتال لیجاتے ہوئے جاں بحق ہوئے جبکہ ایک بچہ گذشتہ روز اور ایک بچہ آج جاں بحق ہوا۔
ترجمان کے مطابق، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں سات سے نو سال کے درمیان تھیں اور ان کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا، جبکہ وہ آپس میں رشتہ دار بھی تھے۔















