جاپان میں تابوت کے اندر مراقبہ کا انوکھا رجحان مقبول

جاپان میں تابوت کے اندر مراقبہ کا رجحان بڑھ رہا ہے، جہاں لوگ ذہنی سکون کے لیے تابوت میں لیٹتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جاپان میں تابوت کے اندر مراقبہ کا بڑھتا ہوا رجحان

چِیبا، جاپان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جاپان میں تابوت کے اندر مراقبہ کرنے کا نیا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، جہاں لوگ ذہنی سکون کے لیے تابوت میں لیٹتے ہیں۔ یہ رجحان چِیبا پریفیکچر کے ایک میت گھر میں مذاق کے طور پر شروع ہوا، لیکن اب یہ متعدد افراد میں مقبول ہو چکا ہے۔ اس کا مقصد خودکشی کے بڑھتے واقعات کے باعث نوجوانوں کی ذہنی صحت کو بہتر بنانا ہے۔

تابوت میں مراقبے کا تجربہ فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق یہ ایک تنہائی میں اعصاب کو پرسکون کرنے کا طریقہ ہے۔ لوگ مختلف اقسام کے تابوت منتخب کر سکتے ہیں، جن میں سادہ لکڑی سے لے کر رنگین تابوت شامل ہیں۔ اس سروس کے تحت 30 منٹ کے لیے 13 ڈالرز ادا کر کے تابوت میں آرام کیا جا سکتا ہے۔

یہ رجحان خاص طور پر جاپانی نوجوانوں میں مقبول ہوا ہے جہاں خودکشیوں کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس تخلیقی منصوبے کا مقصد لوگوں کو ذہنی سکون فراہم کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں