علیمہ خان کی چارج شیٹ پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بہنوں کے تحفظات ممکن ہیں مگر ارکان پارلیمنٹ پر فخر ہے اور سب بانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) علیمہ خان کی چارج شیٹ کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کھل کر اظہار خیال کیا، کہا کہ بہنوں کے تحفظات ہوسکتے ہیں لیکن مجھے ارکان پارلیمنٹ پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر رکن پارلیمنٹ نے اپنا کروڑوں کا نقصان کیا اور مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ فیملی کی بانی پی ٹی آئی سے محبت اپنی جگہ لیکن ہماری محبت بھی آؤٹ کلاس ہے، کون شخص ہے جو ایک ارب ٹھکراتا ہے، بہنیں قیادت پر شک نہ کریں، سب بانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔














