برطانوی حکومت پر 100 سال پرانے قرض کی واپسی کے لیے مقدمہ دائر

سیٹھ جمعہ لال رتھیا کے خاندان نے برطانوی حکومت سے 1917 کے قرض کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، جو 35 ہزار روپے پر مبنی تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانوی حکومت پر 100 سال پرانے قرض کی واپسی کے لیے مقدمہ دائر

سہور،بھارت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سہور کے معروف تاجر سیٹھ جمعہ لال رتھیا کے خاندان نے برطانوی حکومت پر 100 سال پرانے قرض کی واپسی کے لیے مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 1917 میں جمعہ لال نے برطانوی حکومت کو 35 ہزار روپے بطور قرض دیے تھے، جو آج تک واپس نہیں کیے گئے۔ وویک رتھیا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس قرض کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں اور وہ قانونی نوٹس بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

سیٹھ جمعہ لال کا انتقال 1937 میں ہوا، اور ان کے بعد یہ معاملہ پسِ پشت چلا گیا۔ خاندان کا دعویٰ ہے کہ اگر اس رقم کو آج کے مالی قدر میں تبدیل کیا جائے تو یہ کروڑوں روپے کے برابر بنتی ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دستاویزی ثبوت مستند ہیں تو یہ مقدمہ بین الاقوامی قانون کے تحت غیر معمولی قانونی بحث کو جنم دے سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں