سام سنگ نے گیلیکسی ایس 26 کو متعارف کرایا ہے جس کی قیمت امریکا اور جنوبی کوریا میں بڑھا دی گئی ہے۔
سیول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سام سنگ الیکٹرونکس نے جنوبی کوریا میں گیلیکسی ایس 26 متعارف کرایا ہے جس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ امریکا میں گیلیکسی ایس 26 کی ابتدائی قیمت 899 ڈالر رکھی گئی ہے جو پچھلے ماڈل سے 4.7 فیصد زائد ہے۔ ایس 26 پلس کی قیمت 1099 ڈالر ہے جبکہ الٹرا ماڈل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ جنوبی کوریا میں بنیادی ماڈل کی قیمت میں 8.6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
کمپنی نے نئے فون میں مصنوعی ذہانت کے جدید فیچرز شامل کیے ہیں جن میں گوگل جیمنائی اے آئی سسٹم اور اپ گریڈ شدہ بکسبی اسسٹنٹ شامل ہیں۔ سام سنگ نے کچھ ماڈلز میں اپنے تیار کردہ ایگزینوس پروسیسر بھی استعمال کیے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چپس کی قیمتوں میں اضافے سے سام سنگ کے منافع پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور کمپنی کے چپ بزنس کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ گیلیکسی ایس 26 کی فروخت 11 مارچ سے شروع ہوگی۔















