پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز، جدید سہولیات شامل

پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز، 1100 ای وہیکل متعارف۔ خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص، ڈیجیٹل پیمنٹ اور فاسٹ چارجنگ سہولیات شامل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز، جدید سہولیات شامل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آج پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی، جو ملک کی تاریخ میں پہلی بار متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 ای وہیکل شامل کی جائیں گی۔

ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے جبکہ خواتین ڈرائیوروں کی گاڑیوں کے رنگ الگ ہوں گے۔ حکومت پنجاب مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ ادا کرے گی۔

اسکیم کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ، اور ٹوکن ٹیکس کی فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی، جبکہ واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ہوگی۔ ہر ای ٹیکسی میں پنک بٹن نصب ہوگا جو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک ہوگا۔

گاڑیاں ان ڈرائیو اور یاننگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی اور پبلک پلیسز پر چارجنگ کے لیے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔ ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں