پنجاب اسمبلی میں سرکاری جہاز کی خریداری پر گرما گرم بحث

پنجاب اسمبلی میں سرکاری جہاز کی خریداری پر شدید بحث ہوئی، اپوزیشن نے احتجاجاً کاغذی جہاز بنا کر ایوان میں لہرائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب اسمبلی میں سرکاری جہاز کی خریداری پر گرما گرم بحث

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اسمبلی میں صوبائی حکومت کے ہوائی جہاز کی خریداری پر شدید بحث ہوئی۔ وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ عابد نے سوال اٹھایا کہ کیا وزیراعلیٰ 11 ارب کے جہاز پر راجن پور کا دورہ کریں گی؟ اس پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پر گھوم سکتے ہیں تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز ہے اور ان کی مرضی۔

اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے جہاز کی خریداری کے جواز پر سوال اٹھایا، جس پر اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً کاغذی جہاز بنا کر ایوان میں لہرائے۔ اسپیکر نے معاملے پر جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ جہاز کی خریداری کو درست قرار دینا ان کا کام نہیں۔

بحث کے دوران حکومتی رکن احسن رضا نے بانی پی ٹی آئی کو غیر مناسب الفاظ سے پکارا، جس پر اسپیکر نے غیر پارلیمانی الفاظ کو حذف کرنے کی ہدایت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں