پاکستانی شادی شدہ خواتین پاسپورٹ پر والد کا نام درج کرا سکیں گی، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اصلاحات کی گئیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت پاکستان نے خواتین کی آزاد قانونی شناخت کو تسلیم کرتے ہوئے پاسپورٹ کے اجرا میں اہم اصلاحات کی ہیں۔ شادی شدہ خواتین اب اپنی مرضی سے پاسپورٹ پر والد کا نام درج کرا سکتی ہیں۔ یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ کی جانب سے ایک مقدمہ میں دیا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے عدالت کے حکم پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ اداروں سے مشاورت کا عمل شروع کیا ہے۔ جمشید ایم قاضی، کنٹری ریپریزنٹیٹو یو این ویمن پاکستان، اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی جی آئی پی سے ملاقات کے لیے پہنچے تاکہ ان اصلاحات کے نفاذ میں تعاون فراہم کیا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قانونی شناخت اور سرکاری دستاویزات تک رسائی خواتین کی معاشی، سماجی اور شہری زندگی میں مکمل شرکت کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔














