ایرانی وزیر خارجہ: ہم امریکا تک پہنچنے والے ہتھیار نہیں بنا رہے

جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران امریکا تک پہنچنے والے ہتھیار نہیں بنا رہا اور ان کی خواہش جنگ کو روکنے کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی وزیر خارجہ: ہم امریکا تک پہنچنے والے ہتھیار نہیں بنا رہے

جنیوا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے جنیوا پہنچ گئے ہیں۔ یہ مذاکرات اومان کی مدد سے جاری ہیں اور اس کا یہ تیسرا دور ہے۔ اس بار مذاکرات جنیوا میں منعقد ہو رہے ہیں۔

ایرانی وفد کی قیادت عباس عراقچی کر رہے ہیں جبکہ امریکا کی نمائندگی امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل خطے میں واحد ملک ہے جو جنگ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جان بوجھ کر میزائلوں کی رینج کو 2,000 کلومیٹر تک محدود رکھا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ جعلی خبروں کا شکار ہو چکے ہیں اور ہم امریکا تک پہنچنے والے ہتھیار نہیں بنا رہے ہیں۔ ہماری خواہش جنگ کی تیاری کی نہیں بلکہ اسے روکنے کی ہے اور ہم ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں