ٹرمپ کا الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

امریکی صدر ٹرمپ نے الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا، ان پر سخت الزامات عائد کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ارکان کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کے خلاف شدید بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امریکا سے نکال دینا چاہیے۔

ٹرمپ نے ان دونوں ارکان پر ‘پاگل’ اور ‘دماغی طور پر بیمار’ ہونے کے الزامات بھی لگائے اور کہا کہ انہیں ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دینا چاہیے۔ یہ بیان کانگریس میں ٹرمپ کے خطاب کے دوران الہان عمر اور رشیدہ طلیب کی جانب سے ان کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کے بعد آیا۔

امریکی مسلم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ٹرمپ کے بیانات کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سیاسی تقسیم اور نفرت کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ تنظیم نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے خلاف ایسی زبان جمہوری اقدار کے منافی ہے اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں