پنجاب حکومت کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے کرنے کی کوشش

پنجاب حکومت نے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے کرنے کے لئے اسمبلی میں بل پیش کیا، قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لئے ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے کرنے کی کوشش میں

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے ملازمین کی کم از کم اجرت کو 40 ہزار روپے کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ملازمین سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 میں ترمیمی بل پیش کر دیا ہے۔

بل میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق قانونی اصلاحات کی تجاویز دی گئی ہیں، جو کہ صوبائی ملازمین سوشل سکیورٹی (ترمیم) ایکٹ 2026 کے تحت ہوگی۔

بل کے مطابق کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ہو چکی ہے، تاہم پرانے قانون میں زیادہ سے زیادہ تنخواہ کی حد 22 ہزار روپے مقرر ہے جس سے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

ترامیم کے ذریعے جولائی 2022 سے ادا کی گئی سوشل سیکیورٹی شراکتوں کو درست قرار دینا ضروری ہے تاکہ 24 ارب روپے کا نقصان روکا جا سکے۔ بل کو مزید غور کے لیے دو ماہ کے لیے کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے اور منظوری کے بعد گورنر پنجاب کی حتمی منظوری لی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں