پی ایس ایل برانڈ پارٹنرشپ رائٹس کا تاریخی معاہدہ مکمل ہوا، جو 2016 کے مقابلے میں 1226 فیصد زیادہ مالیت کا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے برانڈ پارٹنرشپ رائٹس کی چار سالہ مدت (2026 تا 2029) کے لیے تاریخی معاہدہ مکمل ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 سے نافذ العمل اس معاہدے میں چھ کیٹیگری رائٹس اور ایک امپائر برانڈنگ رائٹ شامل ہیں۔
ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے ریزرو پرائس کو عبور کرتے ہوئے حقوق حاصل کیے جسے لیگ کی تاریخ کی ریکارڈ ڈیل قرار دیا جا رہا ہے، جو 2016 کے افتتاحی ایڈیشن کے مقابلے میں 1226 فیصد زیادہ مالیت کی ہے۔
پی سی بی کے مطابق یہ معاہدہ لیگ برانڈ پر اعتماد کا اظہار ہے، جبکہ ٹرانس گروپ کے گروپ ڈائریکٹر راؤ عمر ہاشم نے کہا کہ ان کی کمپنی پی سی بی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ آئندہ سیزن میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں ملک بھر میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔















