وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے ‘نو چائلڈ لیفٹ بیہائنڈ’مہم کا آغاز کر دیا

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ‘نو چائلڈ لیفٹ بیہائنڈ’ مہم کا آغاز کیا تاکہ ملک میں تعلیمی محرومی کا خاتمہ ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خالد مقبول نے 'نو چائلڈ لیفٹ بیہائنڈ' مہم کا آغاز کیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے ‘نو چائلڈ لیفٹ بیہائنڈ’ مہم کا افتتاح کیا، جس کا مقصد ملک میں تعلیمی محرومی کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ تعلیمی معیشت کی طرف بڑھتے ہوئے اس مہم کے ذریعے ہر بچے کو تعلیم فراہم کی جائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول نے کہا کہ تعلیمی فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور لرننگ پروگرامز کی افادیت بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت سنبھالنے پر تعلیمی اعداد و شمار تشویشناک تھے اور ملک تعلیمی ایمرجنسی کی حالت میں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں تعلیم کا رجحان کم ہے، اس لیے ہر گھر اور محلے تک پہنچنا ضروری ہے تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ خالد مقبول نے یقین دلایا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں