پنجاب حکومت نے بھرتیوں کی پالیسی میں ترمیم کی منظوری دی، لمپ سم پے پیکج پر بھرتیاں کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوں گی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری بھرتیوں کی پالیسی میں ترمیم کی منظوری دی ہے، جس کے تحت لمپ سم پے پیکج پر بھرتیاں اب صوبائی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بھرتیوں سے متعلق اختیارات صوبائی کابینہ کو منتقل کر دیے ہیں، اس سلسلے میں فنانس اور سروسز ونگ کی مشاورت سے ترمیم تیار کی گئی۔
صوبائی کابینہ نے متفقہ طور پر ترمیم کی منظوری دے دی۔ 29 جولائی 2022 کے حکم کے تحت سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد تھی، تاہم ترقیاتی منصوبوں کی اسامیوں کو استثنیٰ حاصل تھا۔
قانونی و آئینی عہدوں اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں بھی پابندی سے مستثنیٰ تھیں۔ بی ایس 1 سے 4 تک بھرتیوں میں نرمی کا اختیار وزیراعلیٰ کو حاصل تھا، جبکہ لمپ سم پے پیکج پر بھرتیوں کا ذکر پہلے سرکلر میں نہیں تھا۔
اب لمپ سم پے پیکج پر بھرتی ممکن نہیں، ہر کیس کابینہ کی منظوری سے ہوگا۔














