پی ایس ایل 11 کا فائنل ممکنہ طور پر انگلینڈ، دبئی یا امریکہ میں ہوگا۔ فرنچائزز فیصلہ کریں گی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا فائنل پاکستان سے باہر کسی نیوٹرل وینیو پر کروائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز کے اجلاس میں اس معاملے پر گفتگو ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانی بھی پی ایس ایل کے فائنل کو اپنے ملک میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فائنل کے لیے انگلینڈ، دبئی یا امریکہ میں سے کسی ایک مقام کا انتخاب ہوگا، جبکہ امریکہ اور انگلینڈ مضبوط امیدوار ہیں۔ فرنچائزز بیرون ملک فائنل کھیلنے کے حوالے سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہو رہا ہے۔















