امریکی سینیٹر الزبتھ وارن نے ایران کے ساتھ جنگ کی مخالفت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سینیٹر الزبتھ وارن نے ایران کے ساتھ جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام چاہتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ اندرونی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔
سینیٹر وارن نے کہا کہ محنت کش اور متوسط طبقے کے لیے زندگی کو مزید بہتر بنایا جائے، جبکہ رہائشی اخراجات، صحت اور تعلیم جیسے مسائل شہریوں کے لیے باعث تشویش بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں کسی نئی اور طویل فوجی مداخلت سے گریز کرنے پر زور دیا۔
الزبتھ وارن کی یہ مخالفت اس وقت سامنے آئی جب امریکہ کی مشرقِ وسطیٰ میں فوجی مداخلت کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔














