علیمہ خان نے عمران خان کی نظر کی خرابی پر ڈاکٹروں کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہیں نظر نہیں آرہا اور ان کے ڈاکٹروں کو ان تک رسائی دی جائے۔
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ہماری آج بھی ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو رسائی دی جائے، بصورت دیگر وہ کسی کی بات پر یقین نہیں کریں گی۔
علیمہ خان نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا مکمل معائنہ فیملی اور ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے۔ عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا کہ اگر کوئی بیماری ہے تو اسے سامنے لائیں، چھپایا کیوں جا رہا ہے۔














